عثمان بزدار کی وزیراعلیٰ آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

عثمان بزدار نے اسٹاف ممبر کے پاس جا کر مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ آفس کے اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔

سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دیانتداری سے فرائض سرانجام دینے والوں کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ آفس سے خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں