ترکی سے لمپی وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

جانوروں میں لمپی وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ترکی سے لمپی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی کھیپ میں 10 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچی ہیں جبکہ کل متعلقہ اضلاع کو ڈوزز تقسیم کی جائیں گی۔

بیرون ملک سے آنے والی ڈوزز  پیر سے جانوروں کو لگائی جائیں گی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ترکی کی کمپنی کو 40 ڈوزز کا آرڈر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ باقی ڈوزز آئندہ ہفتے کراچی پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ جلدی بیماری کے باعث سندھ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 30  ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں اب تک لمپی وائرس کی وجہ سے 259 مویشیوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

اس بیماری سے بچنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

سندھ کی عوام کو اس مویشیوں میں پھیلنے والے اس وائرس سے بچنے کے لئے چند دنوں تک گائے کے گوشت، دودھ، مکھن، اور دیگر اشیا کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔

یہ پھیلنے والی بیماری ہے لہٰذا اس سے متاثرہ علاقوں میں گوشت، دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی قلت بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں