لاہور: گورنر پنجاب نے وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفی منظور کر لیا.
ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق استعفی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔
عثمان بزدار کا استعفی منظور ہونے پر پنجاب کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔
یاد رہے اب وزارت اعلی کی ریس میں پرویز الہی اور جمزہ شہباز شامل ہیں، رکن پنجاب اسمبلی صباء صادق نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ خصوصی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے، صباءصادق نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کا مقابلہ حمزہ شہباز کریں گے۔