وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی سیاسی امور و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا محور عمران خان ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں عامر ڈوگر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کا شمار ملتان کی پرانی عمارتوں میں ہوتا ہے، ماضی میں اس بلڈنگ کو نظر انداز کیا گیا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملتان کی بلڈنگ چار منزلہ تھی مگر لفٹ نہیں تھی، 5 کروڑ کی خطیر رقم ریڈیو پاکستان پر خرچ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا میچ آخری آور میں داخل ہو گیا ہے، اتوار کو 11 بجے ووٹنگ ہوگی۔
معاونِ خصوصی سیاسی امور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسلم امہ کی ترجمانی کی ہے، وہ عوام اور ﷲ کی عدالت میں سرخرو ہوگا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ عمران خان نے ایک نکاتی نظام تعلیم کا وعدہ پورا کیا، عدم اعتماد جمہوری طریقہ ہے اسے فیس کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے منحرف ارکان کی زیادہ تعداد جنوبی پنجاب سے ہے، امید ہے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے تاحیات نا اہل ہونگے۔