صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ رہیں گےیانہیں،فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں صادق سنجرانی کی سینیٹ میں چئیرمین شپ پرآج فیصلہ سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے چئیرمین سینیٹ کا الیکشن چیلنج کیا تھا۔ ایک رکنی بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تھی۔

اس کے بعد یوسف رضا گیلانی نے فیصلے کےخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

یوسف رضاگیلانی نے موقف اختیار کیا کہ پریزائیڈنگ افسر نے 7 ووٹ غلط مسترد کئے۔

یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ پریزائیڈنگ افسرکا فیصلہ ایوان کی اندرونی کارروئی نہیں کہلاتا،عدالت پریزائیڈنگ افسرکے فیصلے پر نظرثانی کر سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں