پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف بول پڑیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کی۔
مایا علی نے وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ چیزوں کو دوبارہ بنانے اور ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔
ہمارے ووٹوں کی بہت اہمیت ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
There is only ONE MAN in politics who really wants to do something good for Pakistan. It takes time to rebuild and construct things. Pakistan needs him. Our votes do matter and I stand with @imrankhanpti 🇵🇰#istandwithikforever pic.twitter.com/oPMG0kyrMD
— Maya Ali (@mayaali07) March 30, 2022