میڈیکل گریجوایٹس بطور ڈاکٹر انسانیت اور شفقت کا جذبہ زندہ رکھیں: صدر مملکت

صدرڈاکٹرعارف علوی نے قیمتی انسانی وسائل سے مستفید ہونے کیلئے ملک میں روایتی طریقہ علاج کے بجائے احتیاطی تدابیر کے فروغ کیلئے ایک موثر حکمت عملی تشکیل دینے پر زوردیا ہے۔

آج(جمعرات) مظفرآباد کالج کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیکل گریجویٹس فارغ التحصیل طلبہ پرزوردیا کہ وہ ڈاکٹر کے پیشے کو اپنا کر انسانیت اورہمدردی کے جذبے کوزندہ رکھیں۔

صدر نے کہاکہ ڈاکٹر اورطبی ماہرین ہیلتھ کیئر کے مختلف شعبوں میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جہاں آگاہی سے بہتری آسکتی ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے آبادی میں حد سے زیادہ اضافے ، خواتین میں غذائیت کی کمی ، بچوں میں نشوونما رک جانے اور موٹاپے کے مسائل پرروشنی ڈالتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کیلئے ڈاکٹروں کے فعال انداز میں شرکت پر زوردیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا اورکشمیریوں کے ساتھ کیلئے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے کے بارے میں مسلسل عالمی برادری کو یاد دہانی کرواتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں