سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو بھی سیاست میں لانے کا اعلان کر دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔
صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کو این آر او دیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ نہیں میں عمران خان پر شفقت نہیں کرونگا۔
کیا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو کامیابی کے بعد اقتدار پرامن منتقل ہوگا؟صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب کچھ بھی نہیں کرسکتا۔