پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل سے کاروان وفا بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج پاکستان کے لیے پوری دنیا کو للکار رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورا کراچی کل کاروان وفا میں شامل ہو، ہم وزیراعظم سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری لیگ کے خاتمے تک کارواں جاری رہے گا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اس وقت ملک کے ساتھ غداری کررہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری کو چیلنج کرتا ہوں آؤ ہمارا ضمیر خرید کر کے دکھاؤ۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کا کہنا ہے کہ کل سے وزیراعظم سے یکجہتی کیلئے کاروان وفا کا آغاز کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر تمام اراکین جمع ہوں گے، حاضری دیں گے، ہم نے پورا روٹ بنایا ہے، شام 7 بجے تین تلوار پہنچیں گے۔