ریحام خان نے عمران خان کو کپل شرما شو کی میزبانی کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کو نوجوت سدھو کے ہمراہ بھارت کے معروف ٹی وی شو ’ دی کپل شرما شو‘ کی میزبانی کا مشورہ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ مشورہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے عمران خان اور کانگریسی رہنما نوجوت سدھو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سدھو پاجی کی جانب سے لکھا کہ ’میں نے سب انتظام کر لیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ میں دونوں بھائی مل کر کمنٹری کریں گے‘۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے ٹوئٹ کے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ ’ میرے خیال میں کپل شرما شو زیادہ بہتر رہے گا۔

واضح رہے کہ ریحام خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔ کچھ دیر قبل انہوں ںے وزیراعظم کے ٹوئٹ کو ایک صارف کی جانب سے شیئر کیے جانے پر لکھا تھا کہ خان صاحب کا ٹوئٹ بھی اب کوئی اور لکھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے عمران خان کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ خان صاحب کو اب انگریزی بھی بھول گئی ہے۔

ریحام نے گزشتہ روز بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ حکومت کا پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں