وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آج منظور ہونےکا امکان

عثمان بزدار ساڑھے تین سال سے زائد عرصے تک وزارت اعلیٰ کےعہدے پر رہنےکےبعد آج باضابطہ طورپرمستعفی ہوجائیں گے۔ان کا استعفیٰ آج منظورہونےکا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ممکنہ طور پر جمعرات کو راولپنڈی میں آخری سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے۔

عثمان بزدار آج اپنا سرکاری دفتر بھی خالی کردیں گے۔

وزيراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنرہاؤس کوموصول ہوگیا ہے اور اس کی منظوری پر گورنر پنجاب جلد دستخط کردیں گے۔ دستخط کےبعد گورنرہاؤس اسمبلی سيکرٹريٹ کوآگاہ کرےگا۔

واضح رہے کہ عثمان بزدارنے2روزقبل استعفیٰ وزيراعظم عمران خان کوپيش کيا تھا۔ عثمان بزدار کے مستعفیٰ ہونے پر اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی کی جانب سے نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں