سندھ ہاؤس اسلام آباد میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے 22 ارکان بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس جاری ہے جس میں تحریک انصاف کےمنحرف اراکین بھی شریک ہیں اور وہاں موجود ارکان قومی اسمبلی کی تعداد مجموعی طور پر 196 ہے۔
https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1509161477781004289?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1509161477781004289%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F281764-
اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہبازشریف بھی شریک ہیں۔