(ن) لیگ کا پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے ترین گروپ سے رابطہ

صوبہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے۔

اس دوران مسلم لیگ ن نے عون چوہدری سے نئے وزیراعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

اس درخواست پر عون چوہدری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی درخواست جہانگیر ترین کو پہنچادی گئی ہے لیکن حتمی فیصلہ ارکان کے ساتھ مکمل مشاورت کے ساتھ کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ ن لیگ کی جانب سے سنئیر رہنما سردار ایازصادق، خواجہ سعد رفیق اور عطا تارڑڑ نے عون چوہدری سے رابطہ کیا تھا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے بطور امیدوار پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ثابت ہونگے کیونکہ وہ پنجاب کی باگ دوڑ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعلیٰ کا امیدوار منتخب کرنے کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں