سندھ بھر میں لمپی اسکن وائرس کے وار جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جلدی بیماری کے باعث سندھ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حیدرآباد میں اب تک 774 مویشی لمپی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حیدرآباد میں اب تک 421 مویشی صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ تک 14 مویشی جاں بحق ہوئے ہیں۔
لائیواسٹاک سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں اب تک لمپی وائرس کی وجہ سے 289 مویشیوں کی اموات ہوچکی ہیں۔