پانچ سیٹوں پروزارت اعلیٰ مل سکتی ہےتو ہماری 7 سیٹ پرمسائل حل کرادیں: وسیم اختر

حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 100 لاپتا کارکنان بازیاب کرانے، اپنے دفاتر کھلوانے اور بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں وزارت بحری امور کی بات کی مگر ہم نے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فیصلے کا علم ٹی وی کے ذریعے ہوا، (ق) لیگ نے کہا تھا کہ مل کر فیصلہ کریں گے، اس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا، اس پر افسوس ہوتا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ5 سیٹوں پروزارت اعلیٰ مل سکتی ہےتو ہماری 7سیٹ پرمسائل حل کرادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں