متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے، ایسے میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جہانگیر ترین کی قیادت میں ناراض ارکان کا گروپ عمران خان کی حمایت کرے گا۔
JKT group to announce support for Imran Khan government
— Adeel Raja (@adeelraja) March 28, 2022
یہ دعویٰ صحافی عدیل راجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اینکر پرسن کامران خان نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” ذرا انتظار فرمائیں جہانگیر ترین صاحب اور ان کے گروپ کے بھی مسائل حل ہوگئے ہیں ، جلد اعلان ہوجائے گا انشاللہ، عمران خان آج بہت مسرور ہیں۔”
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اس پر 147 ارکان کے دستخط موجود ہیں جب کہ گنتی کے وقت ایوان میں اپوزیشن کے 161 ارکان موجود تھے۔
زرا انتظار فرمائیں جہانگیر ترین صاحب اور ان کے گروپ کے بھی مسائل ہوگئیے ہیں ہیں جلد اعلان ہوجائے گا انشاللہ عمران خان آج بہت مسرور ہیں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 28, 2022