پاکستان کی خاطر عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے دیں، شوبز ستاروں کی درخواست

وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں شوبز ستارے بھرپور آواز بلند کررہے ہیں، گزشتہ روز کے شاندار جلسے کے بعد شوبز ستاروں نے مختلف سوشل میڈیا پیغامات شیئر کیے ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، پاکستان کی خاطر اس بندے کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔

گلوکار و موسیقار بلال مقصود کے مطابق پاکستان کو کم از کم اگلے دس سال عمران خان کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں