اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ حکومت کے سارے سہارے ٹوٹ کر کندھا خالی ہوچکا ہے، عمران خان استعفی دے کر گھر چلے جائیں ورنہ گھر بھجوائے جاؤ گے۔
پی ڈی ایم کے اسلام آباد قافلے پہنچنے کے بعد مہنگائی مارچ جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حکومت کو غیر آئینی اور غیرقانونی ناجائز حکومت سمجھتے ہیں، اس حکومت کو ایک لمحے کیلئے بھی برداشت نہیں کریں گے، حکمرانوں کو بھگانے تک ڈٹے رہیں گے اور یہاں سے نہیں جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ان کے سارے سہارے ٹوٹ چکے ہیں، کندھا خالی ہوچکا ہے، اب ایک راستہ ہے استعفی دے کر گھر چلے جاؤ نہیں تو گھر بھجوائے جاؤ گے، اگر برتن سے گھی خود نکل جائے تو ٹھیک نہیں تو ٹیڑی انگلی سے نکالا جائے گا۔
فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عمران جلسوں میں جوزبان استعمال کررہا ہے یہ زبان امرباالمعروف کرسکتے ہیں، ان کی شکلیں دیکھیں، ریاست مدینہ کا نام استعمال کریں گے، جتنا خان تمہیں کہنا ہے کہہ دو ہم پھر کہیں گے۔