حکومتِ پنجاب نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے 8 ارب روپے کا رمضان پیکیج مختص کر دیا۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں اس بات کا اعلان وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان بازاروں میں گزشتہ سال کی قیمت کے مطابق اشیاء دستیاب ہوں گی، 10کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں ملے گا۔
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زرعی فیئر پرائس شاپس پر 13 آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو سبزیوں، پھل، دالوں پر 1 ارب 25 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 317 رمضان بازار 25 شعبان سے فنکشنل ہو جائیں گے۔