پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو سندھ ہاؤس سے نجی ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن قائدین نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو سندھ ہاؤس سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو سندھ ہاؤس کے قریب نجی ہوٹل میں منتقل کیا جائے گا۔

ارکان کی منتقلی کی منظوری شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری نے دی ہے ۔

قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سول انٹیلی جنس ادارے نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایک اطلاع ہے کہ حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے، سول ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا، تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کر دیا گیا ہے، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔ تاہم حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنے ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 ارکان اسمبلی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں