پی ٹی آئی کے 24 ارکان کی بغاوت، سندھ ہاؤس سے بڑی خبر سامنے آگئی

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 24 ارکان منحرف ہوکر سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، پی ٹی آئی ارکان اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، ان پر اپوزیشن کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔

سندھ ہاؤس میں موجود پر اسرار ایم این ایز میں ایک ایک کرکے سامنے آنے لگے ،ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف کیا کہ سندھ ہائوس میں 12 نہیں24 ارکان موجود ہیں ،انہوں نے کہا خان صاحب سے اختلاف ہے اس لیے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے ۔

راجہ ریا ض کا کہنا تھا بہت سے آنےکیلئے تیار ہیں،مسلم لیگ (ن) انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی،ہمیں گھوڑے اور خچر کہا جارہا ہے،ان سے اچھائی کی کیا امید ہے،انہوں نے کہا آئندہ ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے،پارلیمنٹ لاجز کے واقعہ کی وجہ سے ہم سندھ ہاؤس منتقل ہوئےہیں۔

دوسری جانب نور عالم خان نے کہا میں تین سال سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں،عمران خان کی 30 کروڑ والی بات سے دکھ ہوا، بغیر کسی دباؤ کے سندھ ہاؤس آیاہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں