وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی، اقوام متحدہ نے اوآئی سی کی پاکستان کی طرف سے متعارف قرارداد منظور کرلی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’اقوام متحدہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طرف سے پاکستان کی متعارف کروائی گئی تاریخی قرارداد منظور کر لی۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ ’قرارداد کے مطابق 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنےکاعالمی دن قرار دیا گیاہے، آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش اسلاموفوبیا کا سنگین چیلنج تسلیم کرلیا، اگلا چینلج اس تاریخی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔