چین نے بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کےواقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنائیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت واقعے کا بغور جائزہ لیں۔ایسے واقعات بچنے کے لیے موثر اقدام کیاجائے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو واقعے پر بریفنگ دیتےہوئے کہا 9 مارچ کو میزائل کا معائنہ کیا جارہا تھا، واقعہ حادثاتی طور پر ہوا۔ بعد میں علم ہوا کہ میزائل پاکستان کی حدود میں گرا۔
واضح رہے چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک اُڑتی ہوئی چيز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی ، جو میاں چنوں کے مقام پر گری۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹ تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا ، یہ آبجیکٹ بھارت میں سو کلو میٹر اندر تھا، تبھی ہم نے اسے نوٹس کرلیا۔