رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بنی تو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وطن واپس آئیں گے۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول اگلے4ماہ تک مہنگا نہ کرنا غلط فیصلہ ہے، عمران خان جاتے جاتےحالات خراب کر رہےہیں۔
نیوز کانفرنس میں جب مفتاح اسماعیل سے اسحق ڈار کی واپسی سے متعلق پوچھا گیا تو کہا اسحاق ڈار سے پوچھ کر بتانا ہوگی ۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف،فیٹف معاہدوں سے انحراف ایٹم بم ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کام تبلیغ نہیں معاشی بہتری ہوتاہے.