تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس آج طلب

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوگا۔ شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں آصف علی زرداری کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز پر ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں