سازشیوں کا کوئی مستقبل نہیں، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی دیوار پر لکھی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،تحریک عدم اعتماد کی ناکامی دیوار پر لکھی نظر آ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزرا آصف نکئی اور محمد ہاشم ڈوگرنے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور محکموں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں برتری حاصل ہے، انہیں تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ہو گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں