وزیراعظم عمران خان کی بہادرآباد آمد کے بعد اپوزیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پہنچے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔
وزیراعظم کی بہادرآباد آمد کے بعد اپوزیشن نے متحدہ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا وفد کل سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرےگا جبکہ یہ ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد اسلام آباد جائے گا۔