وزیر اعظم اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کیلئے آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد کے خلاف اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لئے آج کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزبہادرآباد کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے مشن پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جائیں گے، جہاں خالد مقبول ،دیگر رہنماؤں سےملاقات کریں گے، جس میں ایم کیوایم کی قیادت سے عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورتحال پر بات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پربھی بات چیت ہوگی اور پی ٹی آئی ،ایم کیو ایم میں معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اربن ڈیویلپمنٹ پلان سمیت کراچی ترقیاتی پیکج میں پیشرفت سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات بھی رکھے گی، بطوروزیراعظم عمران خان کا ایم کیوایم مرکزکا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

دورے کے دوران وزیراعظم احساس پروگرام کی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ پارٹی کے اراکین اسمبلی ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

گذشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سےگفتگو میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ مائنڈ گیم چل رہی ہےاورمیں مائنڈ گیم کاماسٹر ہوں،جہانگیر ترین کبھی چوروں کےساتھ نہیں ملیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پیچھےایک نہیں کئی بیرونی ہاتھ ہیں، ارکان کواٹھارہ اٹھارہ کروڑکی آفرکی جارہی ہے،فوج پاکستان کےساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں