عدم اعتماد کا خیرمقدم کرتے ہیں، عمران خان کسی صورت چوروں کو NRO نہیں دیں گے، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد جمع کرائے، ویلکم کرتے ہیں، مقابلہ کریں گے، خوش ہیں کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ انہیں بتائیں گے کہ بکاؤ مال نہیں ہیں، اتحادی اور پارلیمانی ممبران ہمارے ساتھ ہیں، یہ ہمیشہ این آرا و لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے تو دودھ کا پانی کا پانی ہوجائے گا، قوم دیکھے گی خرید و فروخت کے بازار میں کون بکتا ہے، کون انکار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم 100فیصد پُراعتماد ہیں، اب میدان کھل گیا ہے، پہلوان میچ سے پہلے داؤ پیج نہیں بتاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں