پنجاب کے بعد وفاق میں بھی بزدار کی تبدیلی کی گونج

پنجاب کے بعد وفاق میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی گونج سنائی دینے لگی ہے، کئی اہم وفاقی وزراء بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔

’’فواد چوہدری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی‘‘

ذرائع کے مطابق وفاق میں اہم سینئر وزراء نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے، فواد چوہدری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک بھی گورننس، پارٹی امیج بہتر کرنے کیلئے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی نظر آتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں متحرک پارٹی شخصیت کو وزیراعلیٰ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج قیادت کے ساتھ مشاورت میں وفاقی وزراء وزیراعظم کو اپنی رائے دیں گے، وزیراعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں