پیپلز پارٹی کو آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کو آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر آج جلسے کی اجازت دیتے یوئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کے متن کے مطابق جلسہ 8 مارچ کی شام 4 بجے سے شروع اور 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا جبکہ اگر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہو گی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی قیادت کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کے استقبال کے لیے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، کہیں بینڈ باجے کی دھنوں پر پیپلزپارٹی کے ترانے بجائے گئے تو کہیں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے گھوڑےسجاکر لائے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں