اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 213 ارب ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس گرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1501 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 1284 پوائنٹس کم ہوکر 43266 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی کم ترین سطح 43049 رہی جبکہ حصص بازار میں 23 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 7445 ارب روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں