روٹی کپڑا مکان کے ساتھ ایمان بھی چاہیے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی کپڑا مکان کے ساتھ ایمان بھی چاہیے، ان کے تو محل بن گئے، لیکن عام آدمی کو کچھ نہیں ملا ۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پندرہ سال سے سندھ کے حاکم ہیں لیکن کچرا نہیں اٹھتا، چلے ہیں اسلام آباد فتح کرنے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معاشی صورت حال بہتر کرنی ہے تو زرداری مافیا سے لڑنا ہوگا، پی ٹی آئی سندھ میں اگلی حکومت بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں