شکارپور میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم سے 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ شکارپور میں پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خطرناک تصادم سے 15 مشافر زخمی ہوگئے ہیں۔
ریکسیو حکام کا کہنا ہے ک زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں سکھر منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ آگے جاتے ھوئے ٹرک سے جاٹکرائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔