عوام تیار ہوجائی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی :محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس بارش کی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے بارش برسانے کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو رہا ہے ،جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے بارش برسانے والاکل کراچی میں داخل ہو گا جس کے باعث کراچی میں دن اوقات میں بھی شمال مغرب اور شام میں جنوب مغرب کی سمیت سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،شہر  سمیت سندھ میں کل مغربی سسٹم بلوچستان سے داخل ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی سسٹم سے شہر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں  بوندا باندی  کا امکان ہے،بارش کا سسٹم داخل ہونے کے بعد جامشورو،دادو،لاڑکانہ،جیکب آباد،شکارپور،سکھر،شہید بینظیر آباد اور نوشہرو فیروز کے اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے ۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں