دنانیرکی پارٹی کے بعد ‘باپ کی پارٹی’ وائرل

گزشتہ سال پاکستان سے ایک ویڈیو دنیا بھرمیں وائرل ہوئی جس نے آج سب کی جانی پہچانی انفلوئنسراور اداکارہ دنانیرمبین کوراتوں رات شہرت دی۔

فروری 2021 میں نتھیا گلی میں سڑک کنارے بنائی گئی محض 4 سیکنڈزکی اس ویڈیومیں ہلا گلا کرتے دوستوں کے ہمراہ دنانیرانگریزی لب ولہجے میں کہتی ہیں،’ یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے’.

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پراتنی زیادہ وائرل ہوئی تھی کہ معروف شخصیات سمیت ہردوسرا بندہ اس کی نقالی کرتا نظرآیا اوراسی ویڈیو کی بدولت دنانیرکو اتنی پہچان ملی کہ سرحد پار بھی یہ ٹرینڈنگ میں رہی اوردنانیر کے انٹرویوزکیے گئے۔

پارٹی ہورہی ہے کی سُست ہوتی ٹرین نے ایک بار پھرتیزی پکڑ لی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ننھی بچی کی معصومانہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہے جس نے پارٹی کا اپ گریڈ ورژن متعارف کروایا ہے۔

https://twitter.com/tehreemazeem/status/1497927383726407681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497927383726407681%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Flife-style%2F2022%2F03%2F2517823%2F

ٹک ٹاک ویڈیو میں سُرخ لباس میں ملبوس بچی ہاتھ میں موبائل پکڑے ‘ ہائے گائز’ سے آغازکے بعد کیمرہ گھماتے ہوئے کہتی ہے، ‘یہ میں ہوں، یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے’۔

پس منظرمیں بچی کے والد دیگربچوں کے ساتھ نہایت انہماک سے گوشت کاٹنے میں مصروف ہے۔

بچی کا لب ولہجہ اور معصومیت دیکھنے والوں کو بےساختہ ہنسنے پرمجبورکردیتا ہے۔

صارفین نے اس ویڈیوسے بیحد محظوظ ہوتے ہوئے بڑی تعدادمیں اسے شیئرکیا اورتبصرے کیے جس کے بعد وفا کی ایک اور ویڈیوسامنے آئی ہے.

https://twitter.com/alishinwarian/status/1498344842531053568?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1498344842531053568%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Flife-style%2F2022%2F03%2F2517823%2F

وفا نے ویڈیو کی پسندیدگی پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں