اپوزیشن کا پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جوائنٹ میڈیا ایکشن کمیٹی سے ہونے والی ملاقات میں کہی گئی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرے گی۔

پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے حوالے سے ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پارٹی کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

میاں شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں پی بی اے، ایمینڈ، اے پی این ایس اور سی پی این ای کی قیادت شامل تھی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وفد کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ انہوں نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد پر میڈیا ایکشن کمیٹی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں