کراچی، اسٹریٹ کرائم کی واردات میں مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی شرح بے قابو ہونے لگی ہے، نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں دوران ڈکیتی 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑلیا، ملزمان کو تشدد کے بعد پولیس کےحوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں