اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ خطاب میں ملکی سیاسی صورتحال اور دورہ روس کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم ذرائع کے مطابق وزیراعظم خطاب میں اپنے دورہ روس پر گفتگو کریں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم کا خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر اثرات کے تناظر میں ہوگا۔
وزیراعظم بتائیں گے کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ غریب آدمی پر اس کے اثرات نہ پڑیں لیکن مجبوری میں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔