فیصل آبادمیں تمام تر حکومتی ہدایات اور انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا، جہاں پر گلے میں ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب منچلوں نے چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی، ہوائی فائرنگ اور چھت سے گرنے کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نےچھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔