شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز، آر پی جی سیون شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ آپریشن میں دستی بم، آر پی جی سیون راکٹ اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی افراد نے آپریشن اور علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔