آئی ٹی کمپنیاں،فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

وزیراعظم عمران خان نے وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سفارشات پر آئی ٹی سیکٹر کیلئے تاریخی پیکج کی منظوری دے دی۔آئی ٹی انڈسٹری کیلئے پیکج کی منظوری وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

آئی ٹی انڈسٹری کیلئے پیکج کی منظوری وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پیکج کی منظوری پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے مشکور ہیں، اس سے ملک کی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ تمام آئی ٹی کمپنیوں،فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے آئی ٹی سیکٹر کو مطلوبہ کاروباری صلاحیت پورا کرنے کا تاریخی موقع دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں