سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مبینہ مطلوب دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مبینہ مطلوب دہشتگرد پشاو سے گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد جان ولی عرف شینا کو کارخانو مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا، یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جب کہ ملزم کا تعلق باڑہ خیبر سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردسال 2014 میں آرمی بپلک اسکول حملے میں مطلوب تھا۔

اس کے علاوہ سی ٹی ڈی نے شہری سے 60 لاکھ بھتہ مانگنے والاملزم بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزم حماد اشرف نے شہری کو بھتہ کیلئے دھمکی آمیز خط بھیجا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں