صنعتی شعبے کی ترقی میں حکومتی پالیسیوں کا کردار اہم ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ملکی صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پیداوار میں اضافے کے ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے لیے جامع پالیسی دی جبکہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتوں کے مکمل استعداد پر چلنے کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانے کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں