آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر برفباری شروع ہوگئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطاق بارش اور برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت ميں اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے ملک میں 21فروری کی رات سے جمعہ تک آندھی و طوفانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی تھی۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ رات بلوچستان کے راستے داخل ہوگا، جنوبی پنجاب اور سندھ میں طوفانی بارش سے فصلوں اور اسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔
شدید برفباری سے مری، گلیات، نتھیاگلی اور دیگر سڑکیں بند ہوسکتی ہیں، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔