لاہور قلندرز کا آج کا میچ پولیس کے شہداء کے نام کرنے کا اعلان

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے آج کا میچ پولیس کے شہداء کے نام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا کا کہنا ہے کہ آج لاہور قلندرز کا میچ پولیس کے شہداء کے نام کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کے شہداء کی فیملیز کو آج کے میچ میں مدعو کیا گیا یے۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو سہرانا ہمارا فرض ہے، میچ سے قبل لاہور قلندرز کے کھلاڑی قلندرز پویلین کے سامنے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں