اےٹی سی اسلام آباد نے صحافی محسن بیگ کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر صحافی محسن بیگ کو پولیس تحویل میں دے دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مزید ریمانڈ کیوں چاہیے؟پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پولیس گرافک ٹیسٹ کرانا ہے۔ ویڈیو برآمد کرنا ہے۔
اےٹی سی اسلام آباد کا استفسار کیا کہ تین دن میں کیا کیا ہے؟ 6دن سے محسن بیگ آپکے پاس ہے، آپکی کیا کارکردگی ہے؟
صحافی محسن بیگ کے وکلا نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔اےٹی سی اسلام آباد نے ایم ایس پولی کلینک کو ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کر لیا۔