حکومت مخالف لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن کی اہم قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔
آصف علی زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے ہے جو اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہو گی۔
ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ اتحادیوں سے رابطوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ دونوں رہنما عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
حکومت مخالف لائحہ عمل کیلئے آصف علی زرداری اس سے پہلے لاہور میں شہباز شریف، چودھری برادران و دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔