سندھ ہائیکورٹ کاگٹکا اورماوا فروشوں کےخلاف کارروائی جاری رکھنےکاحکم

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ سے گٹکا اور ماوا کی خریدوفروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں گٹکا اور ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے عدالت کی کہ منشیات کی فروخت میں جو افسران اور اہلکار ملوث ہیں، ان کے کارروائی کی جائے، کھلےعام مضر صحت گٹکےاور ماوا کی فروخت سے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

گٹکے اور ماوا فروشوں کی پولیس سرپرستی پر عدالت نے اظہار تشویش کرتےہوئے استفسار کیا کہ ایسے پولیس افسران اوراہلکاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟۔

عدالت کو پولیس کے وکیل نے بتایا کہ گٹکا اور ماوا فروشوں سے ڈیلینگ کرانے والے ایس ایس پی مٹیاری آصف بگیو کو معطل کردیا گیا اورآئی جی سندھ نے آصف بگیو کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے جب کہ آصف بگیو کی وائرل ویڈیو فرانزک کے لیے بھیج دی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ آصف بگیو کےعلاوہ جو بھی پولیس اہلکار اور افسران اس دھندے میں ملوث ہیں،ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے گٹکا اور ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا اورکیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں