پاکستان 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ریٹنگ ایجنسی نمبو کی فہرست کا ایک اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1495274739991867401?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1495274739991867401%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2022%2F02%2F382849%2F

وزیر خزانہ نے اسکرین شاٹ کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے جس پر لکھا ہے کہ پاکستان دنیا کے 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے۔

لیکن دوسری جانب پاکستان میں مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا اور ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 8 پیسے مہنگی ہوئی اور ایک ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے مٹن ، بیف ، دال چنا ، دال مسور ، دودھ ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔

ارپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 12 میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز 51 پیسے ، آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 12 پیسے سستا ہوا، چینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، حالیہ ہفتے دال مونگ ، دال ماش ، ایل پی جی اور گڑ سستا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں